اتر پردیش: ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کونقصان پہنچانے کا معاملہ گرمایا، 6 کے خلاف مقدمہ دَرج

واقعہ گزشتہ 25 اکتوبر کی شب تقریباً 10.15 بجے پیش آیا تھا۔ سبھی 6 ملزموں نے بدھ وہار پوجا سنٹر میں گھس کر پٹاخے پھوڑے اوروہاں لگی بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے غورا چوراہے علاقے میں امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچانے اور دلت سماج کو ذات پر مبنی گالیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ رتن پور گاؤں میں واقع بدھ وہار نامی پوجا کے مقام پر لگی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کو منہدم کرنے اور منع کرنے پر ذات پر مبنی گالیاں دینے کے معاملے میں پولس نے رمیش کشیپ،رام اوتار سمیت چھ ملزموں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ 25 اکتوبر کی رات تقریباً سوا دس بجے پیش آیا تھا۔ سبھی ملزموں نے بدھ وہار پوجا سنٹر میں گھس کر پٹاخے پھوڑے اوروہاں لگی بابا صاحب کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔الزام ہے کہ وملیش کمار، بابولال بھارتی، رامکشور، منی رام، رماکانت اور رادھے شیام بھارتی نے منع کیا تو ملزموں نے انہیں ذات پر منبی گالیاں دیتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ڈپٹی ایس پی کرم ویر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔جانچ کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Oct 2019, 3:48 PM