کنہیا کمار سمیت 18 لوگوں پر مار پیٹ کامعاملہ درج

دراصل اتوار کی شام روڈ شو کے دوران گڑھ پورا تھانہ کے کورائے گاؤں میں کچھ لوگوں نے کنہیا کمار کو کالا جھنڈا دکھایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیگو سرائے: بہار میں لوک سبھا انتخاب میں بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے امیدوار کنہیا کمار سمیت 18 لوگوں کے خلاف مارپیٹ کے معاملے میں گڑھ پورا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ کل شام روڈ شو کے دوران اسی تھانے کے کورائے گاﺅں میں کچھ لوگوں نے کنہیا کمار کو کالا جھنڈا دکھایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کی جانب سے جھڑپ اور مارپیٹ ہوگئی ۔ اس معاملے میں کل رات کنہیا کمار کے علاوہ 12 نامزداور چھ نامعلوم کے خلاف گڑھ پورا تھانے میں دونوں جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور قصورواروں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ میں جواہرلا نہرویونیورسیٹی ( جے این یو) دہلی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی امیدوار کنہیا کمارکا بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے امیدوار تنویر حسن کے مابین سہ رخی مقابلہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔