اتر پردیش: زمین پر قبضہ معاملہ میں جونپور تھانہ انچارج سمیت 20 کے خلاف مقدمہ

ہوٹل میں لوٹ کی واردات انجام دینے اور اس کو منہدم کرنے کے الزام میں تھانہ انچارج ستیہ پرکاش سنگھ سمیت 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے چیف جوڈیشیل افسر نے منگرابادشاہپور تھانہ علاقے میں زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ہوٹل میں لوٹ کی واردات انجام دینے اور اس منہدم کرنے کے الزام میں تھانہ انچارج ستیہ پرکاش سنگھ سمیت 20 کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی ہدایت دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگراباد شاہپور باشندہ راجیش نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی عدالت میں دفعہ 156(3) سی آر پی سی کے تحت عرضی داخل کی تھی کہ علاقے میں کچھ ایسے لوگ سرگرم ہوگئے جو پولس کی مدد سے غریبوں اور لاچاروں کی زمین ہڑپنا چاہتے ہیں۔ 6 جولائی کو وہ اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔ تبھی 15 تا 20 افراد ہتھیاروں کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دبنگوں نے وہاں لوٹ پاٹ اور توڑ پھوڑ کی ۔جے سی بی سے ہوٹل کی دیوار منہدم کردی گئی۔ پولس نے ملزمین پر کاروائی کرنے کے بجائے متاثرہ کا ہی نقض امن میں چالان کاٹ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */