مریضوں کے علاج میں ہو رہی ہے لاپرواہی: اکھلیش یادو
ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’یہ کافی تکلیف دہ ہے کہ کانپور کے ایک ڈاکٹر کو ایمبولنس کی عدم موجودگی اور ہیلٹ اسپتال میں اسٹریچر و دیگر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اپنا بیٹا کھونا پڑا۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈر سے عام لوگوں کے علاج میں لاپرواہی ہو رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کی خوف کی وجہ سے ڈاکٹر کسی بھی مریض کی دیکھ بھال یا علاج معالجے میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’یہ کافی تکلیف دہ ہے کہ کانپور کے ایک ڈاکٹر کو ایمبولنس کی عدم موجودگی اور ہیلٹ اسپتال میں اسٹریچر و دیگر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اپنا بیٹا کھونا پڑا۔ حکومت تحفظاتی آلات فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کے ڈر سے میڈیکل اسٹاف کسی بھی مریض کو نظر انداز نہ کریں۔‘‘
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے لکھا، ’’جائزہ لینے والے اچھی نیت کے ساتھ اس کا جائزہ بھی لیں کہ جس کی دھر پکڑ کی جا رہی ہے انہیں کب، کیوں اور کس نے ویزا دیا! کورونا کے کتنے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور دیگر بیماریوں کے علاج اور بھوکے بھٹکے لوگوں کے لئے کیا انتظامات ہیں۔ برائے مہربانی ریلیف فنڈ کی شفافیت کا بھی جائزہ لیں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
