کار میں آگ لگ گئی، ڈرائیور کی جل کر موت

نوئیڈا کے سیکٹر-59 میٹرو اسٹیشن کے نیچے کار یوٹرن لے رہی تھی کہ اس میں آگ لگ گئی، گاڑی کے رجسٹریشن سے گاڑی کے مالک کی شناخت کر اس کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

 نوئیڈا: یوپی کے نوئیڈا میں ایک درد ناک حادثے میں ایک کار میں آگ لگ گئی جس سے کار چلانے والے شخص کی موقع پر ہی جل کر موت ہو گئی۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ یہ حادثہ آج (22 جنوری 24) کی صبح 4 بجے ہوا۔

گاڑی کے رجسٹریشن سے گاڑی کے مالک کی شناخت کر اس کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق تھانہ فیس -3 علاقے کے تحت سیکٹر-59 میٹرو اسٹیشن کے نیچے یوٹرن لے رہی کار (UP-16 BK 9331 ٹویوٹا کرولا آلٹِس پٹرول) میں آگ  لگنے کی اطلاع ملی۔


تھانہ فیس -3 پولیس، ایف ایس ایس او کے ساتھ  فائر سروس یونٹ جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ آگ کو پوری طرح سے بجھا دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی ہے۔ گاڑی میں سوار ایک شخص کی موت  ہوگئی۔ فیلڈ یونٹ کو جائے حادثہ پر بلا کر تفتیش کرتے ہوئے پولیس کے ذریعے لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔