دہلی-این سی آر کی پرانی گاڑیوں کو لے کر بڑا فیصلہ، اب نومبر سے نہیں ملے گا پٹرول-ڈیزل

سی اے کیو ایم کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی میں 31 اکتوبر تک پرانی گاڑیوں کو پٹرول اور ڈیزل ملتا رہے گا اور اس کے بعد اسے بند کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں اینڈ آف لائف گاڑیوں کے خلاف مہم اب نومبر سے چلے گی۔ یعنی پرانی گاڑیاں 31 اکتوبر تک پٹرول اور ڈیزل حاصل کر سکیں گی۔ یہ فیصلہ منگل  یعنی 8 جولائی کو سی اے کیو ایم کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ شائع خبروں کے مطابق  سی اے کیو ایم ڈائریکشن 89 میں ایک نئی ترمیم جاری کرے گی۔ یکم نومبر سے پرانی گاڑیوں کو ڈیزل پٹرول دینے پر پابندی دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے اہم شہروں جیسے غازی آباد، گوتم بدھ نگر (نوئیڈا)، گروگرام اور سونی پت میں بھی نافذ ہو جائے گی۔

دہلی حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کے ساتھ این سی آر کے کچھ اضلاع میں   پرانی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی پابندی کو لاگو کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سی اے کیو ایم نے کل کی میٹنگ میں اسے قبول کر لیا ہے۔ اب یکم نومبر سے گروگرام، غازی آباد، گوتم بدھ نگر اور سونی پت کے ساتھ ساتھ دہلی میں بھی ای او ایل (اینڈ آف لائف) کے لیے ایندھن نہ دینے کی پالیسی نافذ کی جائے گی۔ سی اے کیو ایم نے ای او ایل گاڑیوں کے لیے ایندھن نہ دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے۔ بس کچھ وقت دیا گیا ہے تاکہ مزید مناسب تیاری کی جا سکے۔


ایسے میں دہلی حکومت کے مطالبے پر سی اے کیو ایم نے دہلی میں پرانی گاڑیوں کو ایندھن نہ دینے کے اصول کو نافذ کرنے کے لیے دہلی حکومت کو 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر 2025 تک دہلی حکومت اے این پی آر کیمرے میں آنے والی تکنیکی خرابیوں کو دور کرے گی۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔