کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں

کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات جمعہ کے روز دہلی میں ادا کی گئیں، اس موقع پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد پارٹی لیڈران حاضر رہے اور کیپٹن ستیش شرما کو خراج عقیدت پیش کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات جمعہ کے روز دہلی میں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد پارٹی لیڈران حاضر رہے اور کیپٹن ستیش شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے کندھا دیا اور جسد خاکی کو گاڑی کے ذریعے آخری سفر پر روانہ کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مقرب خاص رہے کیپٹن ستیش شرما کا بدھ کے روز گوا میں انتقال ہو گیا تھا، وہ 73 سال کے تھے۔ سابق مرکزی وزیر کافی وقت سے علیل چل رہے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی آخری رسومات دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔

کیپٹن ستیش شرما 11 اکتوبر 1947 کو تلنگانہ کے سکندرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے دہرادون سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں پیشہ ور پائلٹ بنے۔ 1991 میں وہ پہلی مرتبہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہویے۔ جنوری 1993 سے 1996 تک وہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔

وہ تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہویے تھے اور انہوں نے مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش سے نمائندگی کی تھی۔

کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات کی تصویری جھلکیاں:

کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں
کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں
کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں
کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں
کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں
کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا، راہل گاندھی نے دیا کندھا: تصویری جھلکیاں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔