بیرون ملک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت نہیں چھپتی: پرینکا

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کیا، ’بیرون ممالک جاکر سب چنگا سی کہنے سے سب ٹھیک تو نہیں ہوجائےگا۔ کہیں سے بھی روزگار بڑھنے، نئے روزگار پیدا ہونے کی خبر نہیں آرہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معاشی کساد بازاری (مندی) کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی ہے اور نہ ہی اس سے صورتحال میں کوئی بہتری آنے والی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کیا، ’بیرون ممالک جاکر سب چنگا سی کہنے سے سب ٹھیک تو نہیں ہوجائےگا۔ کہیں سے بھی روزگار بڑھنے، نئے روزگار پیدا ہونے کی خبر نہیں آرہی ہے۔ نامی گرامی کمپنیوں نے اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ چنگا سی بولنے والے یکدم سے چپ کیوں؟‘


مودی حکومت پر بے روزگاری کے سلسلے میں حملہ کرنے والی پرینکا گاندھی واڈرا نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ کوگنیجینٹ کے بعد انفوسس بھی 12 ہزار اہلکاروں کی چھٹنی کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Nov 2019, 7:11 PM