بہار میں دوسرے مرحلہ کے 94 اسمبلی حلقوں میں امیدوار رابطہ مہم میں جڑے

مہاراج گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 27 اور درولی ( محفوظ ) اسمبلی حلقہ میں سب سے کم چار امیدوار قسمت آزمارہے ہیں۔

تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
user

یو این آئی

بہار کی 94 اسمبلی سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں تین نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کیلئے کل شام چھ بجے انتخابی تشہیر ختم ہوگئی ۔بہار کے دونوں سیاسی اتحادوں کے لئے یہ دوسرا مرحلہ سب سے اہم ہے اور کہاجا رہا ہے کہ بہار انتخابات کا فیصلہ اسی دوسرے مرحلہ سےہوگا۔

دوسرے مرحلہ کے اسمبلی انتخاب کیلئے تشہیر ختم ہونے کے بعد اب امیدوار عوامی رابطہ کے توسط سے رائے دہندوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ان 94 اسمبلی سیٹوں کیلئے 146 خواتین اور 1316 مرد امیدوار سمیت 1463 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ تین نومبر کو 41362 پولنگ مراکز پر دو کروڑ 86 لاکھ 11 ہزار 164 ووٹر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کر کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں قید کر دیں گے ۔ ان میں ایک کروڑ 50 لاکھ 33 ہزار 34 مرد ، ایک کروڑ 35 لاکھ 16ہزار 271 خواتین ، 980 تھر ڈ جینڈر اور 60879 سروس ووٹر شامل ہیں۔


سروس ووٹروں میں 57300 مرد اور 3579 خواتین ہیں۔ مہاراج گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 27 اور درولی ( محفوظ ) اسمبلی حلقہ میں سب سے کم چار امیدوار قسمت آزمارہے ہیں۔

اس مرحلہ کی ووٹنگ میں سڑک تعمیرات کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) امیدوار نند کشور یادو ، دیہی ترقیات کے وزیر اور جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو ) امیدوار شرون کمار ، راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو ، ان کے بڑے بھائی اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو ، وزیر رام سیوک سنگھ ، مسٹر لالو یادو کے سمدھی چندریکا رائے ، کالی پانڈے، نتن نوین ، کانگریس لیڈر اور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لوسنہا ، آرجے ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر آلوک کمار مہتا ، سابق رکن پارلیمنٹ لولی آنند ، سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کی اہلیہ بینا سنگھ ،شیوہر سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی محمد شرف الدین کی عزت داﺅ پر لگی ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں جن 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ان میں نوتن ، چن پٹیا ، بیتیا ، ہرسدھی ( محفوظ) ، گوند گنج ، کیسریا ، کلیان پور ، پپرا، مدھوبن ، شیوہر ، سیتامڑھی ، رونی سید پور ، بیلسنڈ ، مدھوبنی ، راج نگر ( محفوظ) جھنجھا ر پور ، پھلپراس ، کوشیشور استھان ( محفوظ ) گورام بورام ، بینی پور ، علی نگر، دربھنگہ دیہی ، مینا پور ، کانٹی ، بروراج ، پارو، صاحب گنج ، بیکنٹھ پور ، برولی ، گوپال گنج ، کچائے کوٹ ، بھورے ( محفوظ ) ہتھوا، سیوان ، زیرہ دئی ، درولی ( محفوظ) ، رگھوناتھ پور ، دروندا، بڑہریا ، گوریا کوٹھی ، مہاراج گنج ، ایکما ، مانجھی ، بنیا پور ، تریا ، مڑہورا، چھپرہ ، گرکھا، ( محفوظ ) ، امنور، پرساد ، سونپور ، حاجی پور ، لال گنج ، ویشالی ، راجاپاکر ( محفوظ) ، راگھو پور ، مہنار ، اجیا ر پور ، محی الدین نگر، ویبھوتی پور ، روسڑا( محفوظ) ، حسن پو ر، چیریا بریار پور ، بچھواڑہ ، تیگھڑا، مٹیہانی ، صاحب پور کمال ، بیگو سرائے ، بکھری ( محفوظ) ، الولی ( محفوظ ) ، کھگڑیا ، بیلدور ، پربتا ، بیہہ پور ، گوپال پور ، پیرپینتی( محفوظ ) بھاگلپور ، ناتھ نگر ، استھاواں ، بہار شریف ، راجگیر ( محفوظ) ، اسلام پور ، ہلسا، نالندہ ، ہرنوت ، بختیار پور ، دیگھا ، بانکی پور ، کمہرار ، پٹنہ صاحب ، فتوحہ ، دانا پور ، مینر ، اور پھلواری شریف ( محفوظ ) شا مل ہیں۔


واضح رہے کہ اس انتخا ب میں سب سے زیادہ 56 امیدوار آر جے ڈی کے ہیں ۔ اسی طرح جے ڈی یو کے 43 ، بی جے پی کے45 ، لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کے 52 ، آر ایل ایس پی کے 36 ، بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) کے 33 ، راشٹر وادی کانگریس پارٹی ( این سی پی ) کے 29 ، کانگریس کے 24 اور سی پی آئی اور سی آئی ایم کے چار۔ چار سمیت رجسٹرڈ اور قومی جماعتوں کے کل 623 اور آزاد 513 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔