ویڈیو... بی جے پی اور عآپ امیدوار ’سیاسی پِکنک‘ کرنے آئے ہیں: اروندر سنگھ لولی

مشرقی دہلی سے کانگریس امیدوار اروند سنگھ اپنی کامیابی کو لے کر پراعتماد ہیں اور ’قومی آواز‘ کے سید خرم رضا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ لوگ ووٹ دینے سے پہلے کیا سوچ رہے ہیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

user

سید خرم رضا

مشرقی دہلی سے سے کانگریس امیدوار اروندر سنگھ لولی نے ’قومی آواز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آخر کیوں وہ اپنی کامیابی کو لے کر مطمئن ہیں۔ انھوں نے مشرقی دہلی سے عآپ امیدوار آتشی اور بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کے بارے میں بتایا کہ وہ یہاں عوام کے مسائل دور کرنے کے لیے نہیں بلکہ سیاسی پکنک منانے کے لیے آئے ہیں اور اس بات کو یہاں کی عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ ’قومی آواز‘ پالیٹیکل ایڈیٹر سید خرم رضا سے بات چیت کے دوران کچھ مقامی لوگوں نے بھی اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہی بی جے پی کا مقابلہ کر سکتی ہے اس لیے پارلیمانی الیکشن میں وہ عآپ کی جگہ کانگریس امیدوار کو ووٹ دینا زیادہ پسند کریں گے۔ اروندر سنگھ لولی اور مشرقی دہلی کی عوام سے کیا کچھ ہوئی بات، یہ جاننے کے لیے دیکھیں ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 May 2019, 7:10 PM