راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور ٹرسٹ کے لائسنس کی منسوخی مودی حکومت کی سیاسی بدنیتی کی علامت: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے آج ایف سی آر اے لائسنس کی منسوخی کے بعد اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بددیانتی سے مودی حکومت عوام کی نظروں میں خود کو بے نقاب کر رہی ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) لائسنس کی منسوخی کو مرکز کی مودی حکومت کی سیاسی بدنیتی کی علامت قرار دیا ہے۔ صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر یہ ان اداروں پر حملہ کرکے گاندھی خاندان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

اشوک گہلوت نے آج ایف سی آر اے لائسنس کی منسوخی کے بعد اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بددیانتی سے مودی حکومت عوام کی نظروں میں خود کو بے نقاب کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کے اس لائسنس کی منسوخی مودی حکومت کی سیاسی بدنیتی کی علامت ہے۔ یہ دونوں ادارے زلزلہ، سونامی، کووڈ سمیت ہر آفت میں متاثرین کی مدد کرنے کی تاریخ رکھتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن یتیموں، خواتین اور معذوروں کی خدمت کے لیے کام کرتی ہے۔ راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ خواتین کو بااختیار بنانے اور بصارت سے محروم افراد کی خدمت کرنے کا کام کر رہا ہے۔ صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر ان اداروں پر حملہ کرنا گاندھی خاندان کو بدنام کرنے کے لیے مودی حکومت کی ایک اور بددیانتی ہے۔ مودی حکومت چاہے کتنی ہی کوشش کر لے وہ گاندھی خاندان کو عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔