کینیڈا کے سفارت کار ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے تھے: جے شنکر

ہندوستان نے کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد میں مساوات کے حقوق کا استعمال اس لئے کیا کیونکہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے تھے، جس کی تفصیلات آنے والے وقت میں معلوم ہوں گی

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کو کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد میں مساوات کے حقوق کا استعمال اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہے تھے، جس کی تفصیلات آنے والے وقت میں معلوم ہوں گی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کی سیکورٹی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور ویزا سروس بھی جلد بحال کر دی جائے گی۔


پروگرام میں ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان صورتحال اس وقت کافی پیچیدہ ہے۔ مسئلہ کینیڈا میں ایک مخصوص سیاسی طبقے کی وجہ سے ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی سب سے بڑی پریشانی ویزا سروس ہے۔ چند ہفتے قبل ہمیں اس سروس کو بند کرنا پڑا کیونکہ اب ہمارے سفارت کاروں کے لیے ویزا جاری کرنا محفوظ نہیں رہا۔ ان کی حفاظت ہماری سب سے بڑی تشویش ہے۔

ہم نے عارضی طور پر ویزا سروس بند کر دی ہے۔ ہم صورتحال کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہمیں امید ہے اور ہماری توقع ہے کہ مجموعی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ "ہمارے سفارت کار اپنی سلامتی کے بارے میں پراعتماد محسوس کریں گے اور ایک سفارت کار ہونے کی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہوں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔