کینیڈا: اوٹاوا کے میئر نے کیا ایمرجنسی کا اعلان

جم واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ احتجاج میں غیر ذمہ داری اور مجرمانہ رویہ عروج پر ہے اور ٹرک ڈرائیوروں اور مظاہرین کی طرف سے بڑی رکاوٹوں کی وجہ سے شہر کے رہائشیوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اوٹاوا: اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف خلاف مسلسل نو دنوں سے ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہروں کے درمیان کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے اتوار کے روز کہا کہ ’’ہنگامی حالات کا اعلان شہر میں جاری مظاہروں سے رہائشیوں کو لاحق سنگین خطرے کی عکاسی اور دوسرے دائرہ اختیار اور حکومتی سطحوں سے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔"

انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میئر جم واٹسن نے اوٹاوا شہر کی انتظامیہ کو اتوار کے روز اعلان کردہ ہنگامی حالات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے تاکہ ضروری خدمات کے کام کو جاری رکھنے اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے۔


اس سے قبل اتوار کو جم واٹسن نے اوٹاوا کے سی ایف آر اے ریڈیو پر کہا تھا کہ ’’شہر کے احتجاج میں غیر ذمہ داری اور مجرمانہ رویہ عروج پر ہے، اور ٹرک ڈرائیوروں اور مظاہرین کی طرف سے بڑی رکاوٹوں کی وجہ سے شہر کے رہائشی اور مقامی کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہے۔‘‘

ہفتے کے روز، لگ بھگ 5,000 افراد اور 1,000 ٹریکٹر-ٹریلرز اور نجی گاڑیاں دوسرے ہفتے کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے اوٹاوا شہر میں داخل ہوئیں جس کا مقصد جسٹن ٹروڈو کی زیر قیادت حکومت کی ویکسین کی ضرورت کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔