بہار انتخابات: پہلے مرحلہ کی 71 نشستوں کے لئے انتخابی مہم کا آخری دن

ہر نئے دن کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کےدرمیان مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے اوراب عظیم اتحادآگے نظرآرہاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے انتخابی تشہیر آج شام پانچ بجے بند ہوجائے گی ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 71 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔واضح رہے 28 اکتوبر کو 71 نشستوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ 16 اضلاع میں ہوگی جس میں 1066 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پہلے پرحلہ میں کل دو کروڑ 14 لاکھ چھہ ہزار 96 رائے دہندگان ہیں۔

پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔نکسل متاثرہ علاقوں میں سلامتی دستوں کو تعینات کر دیاگیا ہے۔آج آخری دن بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، بی جےپی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کئی مقامات پر ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کےلئے جلسوں سے خطاب کریں گے۔


واضح رہے انتخابی تشہیر شروع ہونےسےپہلے نتیش کمار کی سرپرستی میں این ڈی اے اتحاد مقابلہ میں بہت آگے نظر آ رہاتھا اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو مقابلہ میں نہیں مانا جا رہا تھا لیکن جیسے جیسے انتخابی مہم آگے بڑھی ویسے ویسے تیجسوی آگے نظر آنے لگے اور نتیش کمار پیچھے ہوتے چلے گئے۔

تیجسوی کے آگے ہونےکی وجہ حکومت مخالف لہر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کاکم عمر ہونا بہت اہم ہے۔نوجوان ووٹر ان سے جڑتے نظر آ رہے ہیں۔ساتھ میں تیجسوی نے پورےانتخابات میں اپنے والد اور اپنی والدہ کو استعمال نہیں کیا اور نوجوانوں سے جڑے مدوں کو ہی اپنا مدا بنایا۔ بے روزگاری کے مدے پر نوجوان بڑی تعداد میں تیجسوی سے جڑتے نظرآ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔