کیٹ نے ڈیسٹینیشن ویڈنگ پر مودی کے خدشات کو جائز قرار دیا

کیٹ نے کہا کہ وزیراعظم نے درست مدا اٹھایا ہے جو یقینی طور پر ہندوستانی روپے کے ملک سے باہر خرچ کو روک دے گا جس سے معیشت مزیدمضبوط  ہو گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے ملک سے باہر ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے انعقاد کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش سے پوری طرح اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خدشات پر ہر اس طبقے کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے جس نے ملک کے باہر شادی کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ ملک سے باہر شادی کرنا اب ایک اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

کیٹ کے قومی صدر بی سی بھرتیہ اور قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسٹر مودی نے ایک بہت ہی درست مدا اٹھایا ہے جو یقینی طور پر ہندوستانی روپے کے ملک سے باہر خرچ کو روک دے گا جس سے معیشت مزیدمضبوط  ہو گی۔ دوسری طرف، کوئی بھی شادی بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے، جوہندوستان میں شادی کرنے پر ملک کے لوگوں کو ہی ملے گا۔


مسٹر بھرتیہ اور کھنڈیلوال نے کہا کہ ایک شادی میں تقریباً 80 فیصد اخراجات سامان اور خدمات دونوں پر کیا جاتا ہے اور جب یہ پیسہ بازار میں آتا ہے تو اس طرح کی رقم لوگوں کے ہاتھ میں مالیاتی لیکویڈیٹی فراہم کرتی ہے، اس لیے اس سے معیشت اور ہندوستانی کاروبار کو مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر ہونے والی شادیاں کافی حد تک ملک اور معیشت کو نقصان پہنچاتی ہیں کیونکہ غیر ملکی سرزمین پر ہونے والے اخراجات سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔