اویسی جوتے کھا کر دکھائیں گے کاغذ، بی جے پی رہنما سنگیت سوم کا متنازعہ بیان

سی اے اے کو لے کر مخالفت اور حمایت میں مظاہوں کا دور جاری ہے، وہیں اسے لے کر حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان خوب بیان بازی ہو رہی ہے، اویسی کے بیان پر بی جے پی رہنما نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بیان پر بی جے پی لیڈر سنگیت سوم نے متنازعہ بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اویسی جی یہی کہنا چاہتا ہوں، کہ جوتے کھا کر بھی کاغذ دیکھانے پڑیں گے، ملک میں رہنا ہے تو ملک کے آئین کے مطابق رہنا پڑے گا۔ جو کاغذ حکومت مانگے گی، انتظامیہ مانگے گا وہ دینا ہی پڑے گا، چاہے اویسی کچھ بھی کہیں۔

اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سی اے اے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے کہا، ’’جو مودی-شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مرد مجاہد کہلائے گا، میں ملک میں رہوں گا، کاغذ نہیں دکھاؤں گا، اگر کاغذ دکھانے کی بات ہوگی تو سینہ دکھاؤں گا اور کہوں گا کہ دل پر گولی مارو، کیونکہ دل میں ہندوستان کی محبت ہے۔


اویسی پہلے بھی سی اے اے اور این آر سی کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کر چکے ہیں، کچھ دن پہلے اویسی نے شہریت ترمیمی قانون کو بھید بھاؤ والا بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس قانون سے مسلمانوں کو پریشان کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت لینے کا قانون نہیں ہے، لیکن جیسا میں کہتا ہوں اس کا استعمال غیر مسلموں کو حراست سے نکالنے کے لئے کیا جائے گا ان کے معاملے ختم کر دیئے جائیں گے اور مسلم حراست میں رہیں گے۔

پارلیمنٹ میں اسدالدین اویسی نے مودی حکومت پر حملہ بولا، انہوں نے 6 فروری کو خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ووٹنگ کے بعد دہلی کے شاہین باغ کو بی جے پی جلیانوالا باغ بنا دے گی۔ غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر سے احتجاج ہو رہا ہے، اس احتجاج میں حصہ لینے والوں میں زیادہ تر مسلم خواتین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔