سخت سیکورٹی کے درمیان پھول پور اور گورکھپور میں ووٹنگ شروع

دونوں ضمنی انتخابات کے لئے صبح سے ہی ووٹروں نے قطار لگانی شروع کر دی اور بہت سے پولنگ مراکز پر صبح سے ہی چہل قدمی شروع ہو گئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان اتر پردیش کی گورکھپور اور پھول پور پارلیمانی سیٹ کے لئے صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی۔
گورکھپور نشست وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پھول پور حلقہ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی ساکھ سے وابستہ ہے۔ گورکھپور سے یوگی پانچ بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں جبکہ پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی سیٹ رہی پھول پور موریہ کی امیدواری میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پہلی بار جیتی تھی۔ پہلے پارلیمانی انتخابات سے 2014 تک بی جے پی اس سیٹ کو نہیں جیت سکی تھی۔


ادھر، دونوں ضمنی انتخابات کے لئے صبح سے ہی ووٹروں نے قطار لگانی شروع کر دی۔ بہت سے پولنگ مراکز پر صبح سے ہی چہل قدمی شروع ہو گئی تھی۔ ووٹنگ شروع ہونے کے وقت ایک دو مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی آئی لیکن بر وقت اس کو ٹھیک کر لیا گیا، جس سے ووٹنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔


ریاست کے چیف الیکشن افسر ایل وینکٹیشور لو کے مطابق ’’انتہائی پرسکون ماحول میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ووٹروں میں کا فی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ تمام ای وی ایم مشینوں میں وي وي پیٹ لگائے گئے ہیں۔‘‘
ضمنی انتخابات میں 4728 ای وی ایم كنٹرول یونٹ، 7098 بیلٹ یونٹ اور 4728 وی وی پیٹ تیار کئے گئے ہیں۔ سبھی بوتھوں پر وی وی پیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ وی وی پیٹ کے نصب ہو جانے سے ووٹروں کو پتہ چل سکے گا کہ جس امیدوار کے سامنے والے خانے کا بٹن دبایا ہے، ووٹ اسی کو گیا ہے۔
ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سمیت کئی پارٹیوں نے ای وی ایم میں چھیڑ خانی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام ای وی ایم میں وی وی پیٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔