’مارچ 2024 تک جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام ہوگا شروع‘

سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا

نتن گڈکری / تصویر یو این آئی
نتن گڈکری / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر تجربہ کیا گیا ہے۔ اب اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس میں لوکیشن پر مبنی ٹول سسٹم ہے۔ اس میں جتنا کلو میٹر گاڑی ٹول روڈ پر گاڑی چلے گی اتنا ہی کلومیٹر کے لیے ہی ٹول ادا کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بینکوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملا کر ایک کمپنی بنائی جا رہی ہے جو اس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سالانہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 فیصد گاڑیوں میں فاسٹیگ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ فاسٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔