جموں و کشمیر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے درمیان بس خدمات بحال

کاروان امن بس سروس گذشتہ ہفتے پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر بند رہی تھی تاہم رواں ہفتے آج یعنی پیرسے یہ سروس پھر بحال ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ جموں وکشمیر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے درمیان بس سروسز پھر بحال ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان کاروان امن بس سروس گذشتہ ہفتے پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر بند رہی تھی تاہم رواں ہفتے یعنی آج سوموار سے یہ سروس پھر بحال ہوگئی۔

دریں اثنا پونچھ اور راولاکوٹ کے درمیان کراس لائن آف کنٹرول بس سروس بھی سوموار کے روزبحال ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان کاروان امن بس سروس کا آغاز سال 2005 کے ماہ اپریل میں ہوا تھا اور اس بس سروس سے اب تک آر پار کے ہزاروں لوگوں کوتقسیم ملک کے وقت بچھڑے رشتہ داروں اور دیگر اعزا وقارب سے ملنے کے موقع نصیب ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔