اتراکھنڈ میں بس بے قابو ہوکر کھائی کی طرف پلٹی، مسافروں میں چیخ و پکار، 7 زخمی

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جکھول سے دہرہ دون جا رہی تھی۔ اتر کاشی کے سُن کُنڈی گاؤں کے پاس اسٹیئرنگ فیل ہونے سے بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی کی طرف پلٹ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں بدھ کو ایک روڈ ویز بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ سُن کُنڈی گاؤں کے پاس مسافروں سے بھری بس اسٹیئرنگ فیل ہونے سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی کی طرف پلٹ گئی۔ بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ بس کو گرتا ہوا دیکھ کر مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ غنیمت رہی کہ بس کھائی میں نہیں گری ورنہ کئی لوگوں کی جان جا سکتی تھی۔

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جکھول سے دہرہ دون جا رہی تھی تبھی وہ توازن کھو کر پلٹ گئی۔ اطلاع کے مطابق بس میں 30 مسافر سوار تھے جس میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ باقی دیگر مسافر محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر موری لایا جا رہا ہے۔ موری سے جائے حادثہ کے لیے ایمبولنس بھیجی گئی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر مہربان سنگھ بشٹ نے علاقے کے افسروں سے حادثہ کی جانکاری لیتے ہوئے راحت اور بچاؤ کام کو تیزی سے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے زخمیوں کے لیے مناسب علاج یقینی کرنے کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔


حادثہ کے سلسلے میں ڈرائیور دیوپال کھتری نے کہا کہ سڑک پر گڈھا آیا۔ صبح صبح پٹّہ نہ ٹوٹے، اس کے لیے انہوں نے ہلکا سا بریک لیا۔ اس کے بعد اسٹیئرنگ سے کچھ آواز آئی۔ پھر اسٹیئرنگ لاک ہو گیا۔ بریک مارنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا۔ بریک مارتے ہی بس پلٹ گئی۔ خوش قسمتی رہی کہ جس مقام پر انہوں نے بریک لیا۔ اس کے پاس ہی کھیت میں کسی شخص نے عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کی ہوئی تھی۔ اس کھدائی والے حصے میں بس پلٹ کر رک گئی۔ ڈرائیور نے بتایا کہ بس ابھی نئی ہے اور 4 لاکھ کلومیٹر کا سفر بھی طے نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔