رودر پریاگ میں بڑا حادثہ، مسافروں سے بھری بس الکنندہ ندی میں گری، 1 کی موت، 11 لاپتہ

حادثہ بدری ناتھ ہائی وے پر ہوا جہاں گھول تیر کے قریب بس بے قابو ہو کر لڑھکتی ہوئی الکنندہ ندی میں جا گری۔ بس میں 20-18 لوگ سوار تھے جس میں 7 لوگوں کو بچا لیا گیا جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>لوگوں کو بچانے کی کوشش۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

لوگوں کو بچانے کی کوشش۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘

user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ: رودر پریاگ کے گھول تیر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں مسافروں سے بھری ایک بس الکنندہ ندی میں بہہ گئی۔ بس میں 20-18 لوگ سوار تھے جس میں 11 مسافر لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ حادثے میں کئی لوگوں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بدری ناتھ ہائی وے پر ہوا جہاں گھول تیر کے قریب بس بے قابو ہو کر لڑھکتی ہوئی الکنندہ ندی میں جا گری۔  پہاڑوں پر خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ندی کا بہاؤ تیز تھا۔ حادثے کے دوران تقریباً 5-4 لوگ بس سے چھٹک کر باہر گر گئے، جو پہاڑیوں پر اٹک گئے۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئی۔ سیکوریٹی ایجنسیاں بھی موقع پر موجود ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام تیزی سے شروع کر دیا گیا۔ اب تک 8 لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ندی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بھی کافی دقتیں آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کی وجہ سے الکنندہ ندی میں تیز بہاؤ تھا، ایسے میں میں مسافروں کے ندی میں بہنے کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان آئی جی نلیش آنند بھرنے نے اے این آئی کو بتایا کہ رودر پریاگ ضلع کے گھول تیر علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بے قابو بس الکنندہ ندی میں بہہ گئی۔ ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے ابھی تک 18 میں سے 7 لوگوں کا ریسکیو کر لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی 11 افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ زخمی مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بس ٹیمپو ٹریولرس کا تھا۔ سبھی مسافر بدری ناتھ درشن کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔