بس ندی میں گرنے سے 24 لوگوں کی موت، پانچ زخمی

پولس کے مطابق یہ لوگ کوٹا سے سوائی مادھوپور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے پاپڑی گاؤں کے نزدیک کوٹا۔لال سوٹ میگا ہائی وے پر ان کی بس پل سے موج ندی میں جاگری۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان میں بوندی ضلع کے لاکھیر تھانہ علاقے میں پاپڑی گاؤں کے نزدیک آج صبح ایک بس کے ندی میں گرجانے سے تین بچوں اور گیارہ خواتین سمیت 24 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

پولس کے مطابق یہ لوگ کوٹا سے سوائی مادھوپور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے علاقے کے پاپڑی گاؤں کے نزدیک کوٹا۔لال سوٹ میگا ہائی وے پر ان کی بس پل پر بے قابو ہوکر موج ندی میں جاگری۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور انتظامی افسرانجائے واقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کام شروع کر کے ندی سے لوگوں کو باہر نکالا، تب تک 24 لوگوں کی موت ہوچکی تھی۔ مہلوکین میں تین بچے اور گیارہ خواتین شامل ہیں۔ واقعہ میں سنگین طور سے زخمی پانچ لوگوں کو کوٹا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بس میں 30 لوگ سوار تھے۔ ضلع انتظامیہ نے ریاستی حکومت کی جانب سے واقعہ میں ہر مہولوکین کے اہل خانہ کو وزیراعلی امدادی فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

واقعہ پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اشوک گہلوت نے اس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بوندی ضلع میں ہوئے دردناک واقعہ کے بارے میں جان کر زبردست تکلیف ہوئی ہے جس میں 24 لوگوں کی بس کی ندی میں گرجانے سےجان چلی گئی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے تئیں دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے اہل خانہ کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے فوری صحت مند ہونے کی دعا بھی کی۔


واقعہ میں ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بوندی کےلاکھیری علاقے میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گرنے کے واقعہ میں کئی لوگوں کی موت اور زخمی ہونے کی خبر سے دلی رنج ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں میری دلی ہمدردی مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ خدا مہلوکین کی روح کو سکون اور زخمیوں کی فوری صحت کی دعا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */