بگھیل نے راہباؤں کی رہائی معاملے پر بی جے پی کے دوہرے کردار کی تنقید کی
بگھیل نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ انہیں صرف ووٹوں میں دلچسپی ہے، انہیں نہیں معلوم کہ کہاں مخالفت کرنی ہے اور کہاں حمایت کرنی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
کانگریس نے کیرالہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر راجیو چندر شیکھرن کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیرالہ کی دو راہباؤں کو مبارکباد دی ہے جنہیں این آئی اے عدالت سے مذہب تبدیلی اور انسانی اسمگلنگ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کو رہا کیا گیا اور بی جے پی کو گرگٹ قرار دیا تھا۔
سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، "مقدمہ بھی نہیں کھڑا ہوا اور دو دن میں ضمانت مل گئی، یہی بی جے پی کا دوہرا کردار ہے، وہ کیرالہ میں خود غرض سیاست کی وجہ سے اس کیس کی مخالفت کر رہے ہیں، انہیں صرف ووٹوں میں دلچسپی ہے، انہیں نہیں معلوم کہ کہاں مخالفت کرنی ہے اور کہاں حمایت کرنی ہے"۔
بی جے پی پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کیرالہ میں عیسائی ووٹوں کی سیاست کر رہی ہے اور چھتیس گڑھ میں مذہب کے نام پر سماجی منافرت پھیلا رہی ہے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا، "بی جے پی رہنما یہاں گائے کے مسئلہ پر احتجاج کرتے ہیں لیکن شمال مشرقی ہندوستان اور گوا میں خاموش رہتے ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو خود کہتے ہیں کہ وہ گائے کا گوشت کھاتے ہیں، اس پر بی جے پی کا کیا موقف ہے؟"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔