’غریبوں کے لیے بلڈوزر، اڈانی کے لیے ہزاروں ایکڑ زمین صرف 1 روپے کے عوض‘، راہل گاندھی کا بی جے پی پر شدید حملہ

راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’گجرات ماڈل واضح ہے، دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوں کے لیے بلڈوزر، جبکہ اڈانی کے لیے ہزاروں ایکڑ زمین مفت یا صرف 1 روپے کے عوض۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> راہل گاندھی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بھی بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر گجرات ماڈل کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’گجرات ماڈل واضح ہے، دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوں کے لیے بلڈوزر، جبکہ اڈانی کے لیے ہزاروں ایکڑ زمین مفت یا صرف 1 روپے کے عوض۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ ’’ گاندھی نگر گجرات کے پیتھا پور بستی میں 400 سے زیادہ خاندانوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد منہدم کر دیا گیا۔ حالانکہ ان کے پاس بجلی کے بل، ٹیکس کی رسیدیں، راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ جیسے درست شناخت اور ریکارڈ موجود تھے۔‘‘ راہل گاندھی کے مطابق گجرات ہی نہیں بلکہ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس طرح کے توڑ پھوڑ کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ اور بہت سے معاملات میں، جیسا کہ گاندھی نگر میں تھا، لوگوں کے پاس عدالت کے ذریعہ دیے گئے اسٹے حکم بھی موجود تھے۔‘‘


راہل گاندھی نے آگے لکھا کہ ’’بی جے پی واضح طور پر جانتی ہے کہ وہ حقیقی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت نہیں بنا سکتی۔ ان کی حکومتیں چوری اور اداروں پر قبضہ کر بنتی ہیں۔ اس لیے وہ غریبوں کا حق چھین کر قوم کی دولت اپنے چند ارب پتی دوستوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اخیر میں لکھا کہ ’’ ہندوستان کی جمہوریت عوام کے حقوق کے لیے ہے اور ان کے لیے ہمیشہ رہے گا۔ بی جے پی اور اس کے دوستوں کو ملک سے چوری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘