بلند شہر: انسپکٹر کے لواحقین کے برابر سمت کے گھر والوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

ریٹائرڈ فوجی کلیان سمیتی نے سید پور گاؤں میں ہفتے کی دیر شام منعقد پنچایت میں تشدد کے واقعہ کو بدقسمتی بتاتے ہوئے اس معاملے کی جانچ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کرائے جانے کی اپیل کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بلند شہر: اترپردیش کے بلندشہر میں منعقد ایک پنچایت سیانہ علاقے میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے واقعہ میں مارے گئے نوجوان کے لواحقین کو شہید کوتوال سبودھ کمار سنگھ کے لواحقین کے برار معاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

خواتین جاٹ سماج مغربی اترپردیش اور ریٹائرڈ فوجی کلیان کمیٹی نے وی وی نگر کے سید پور گاؤں میں ہفتے کی دیر شام منعقد پنچایت میں تشدد کے واقعہ کو بدقسمتی بتاتے ہوئے اس معاملے کی جانچ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کرائے جانے کی اپیل کی۔ اس ساتھ ہی واقعہ میں مارے گئے نوجوان سمت کے لواحقین کو شہید انسپیکٹر کے لواحقین کے برابرمعاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

پنجایت میں بے قصوروں کو انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے رہنے کا عہد کیا گیا اور تشدد میں مارے گئے نوجوان سمت کے باپ اور بہن نے اپنا درد بیان کیا۔

دوسری جانب ریٹائرڈ فوجی گاؤں بھٹونا میں پنچایت کر کے چودھری ویرپال سنگھ تیوتیا نے تشدد میں پولس کے کردار کی جانچ کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کسی بے قصور کو غلط طریقے سے نہ پھنسایا جائے۔ صوبے دار جگویر سنگھ نے کہا کہ پولس نے چنگراوٹی گاؤں اور مہاب میں توڑ پھوڑ کرکے لوگوں میں دہشت پھیلائی ہے۔ پنچایت میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ہلاک شدہ سمت کو بھی شہید انسپیکٹر سبودھ سنگھ کے برابر مالی اعانت دی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 3 دسمبر کو چنگراوٹی پولس چوکی پر ہوئے تشدد میں سمت اور سیانا کے کوتوال کی موت ہوگئی تھی۔ پولس نے 27 نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */