بلند شہر: بھیڑ جمع کر کے بھجن کیرتن، 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی رات پولیس کو خبر ملی کہ چھتاری علاقے کے كمونا گاؤں میں رتی رام سنگھ کی قیادت میں بھجن کیرتن ہو رہا ہے جس سے بھیڑ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بلند شہر: اترپردیش میں بلند شہر کے چھتاری علاقے میں بھیڑ جمع کرکے بھجن کیرتن کرنے پر پولیس نے 25 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی رات پولیس کو خبر ملی کہ چھتاری علاقے کے كمونا گاؤں میں رتی رام سنگھ کی قیادت میں بھجن کیرتن ہو رہا ہے جس سے بھیڑ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً وہاں پہنچ کر بھجن کیرتن کو بند کروایا اور مجمع کو منتشر کر کے تمام افراد کو ان کے گھروں میں جانے کے وارننگ دی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے منتظم رتی رام سنگھ، اس کی بیوی چرونجی دیوی، بیٹی ریکھا، سون پال، کویتا سمیت 25 افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی دفعہ 188، 269، 270 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سبھی نامزد افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ گاؤں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔