اے پی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا 11 جولائی سے آغاز

جگن ریڈی کی حکومت کا پہلا بجٹ اجلاس 11 جولائی سے شروع ہوگا اور اس اجلاس سے جگن کی ترجیحات کا اندازہ ہو جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آئندہ ماہ کی 11 تاریخ سے آغاز ہوگا۔ 12جولائی کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ریاست میں وائی ایس آرکانگریس کی حکومت بننے کے بعد اس حکومت کا یہ پہلا بجٹ سیشن ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل اس سیشن کا اہم ایجنڈہ ہوگا۔ جملہ 15 کام کے دن اس سیشن کے دوران ہوں گے۔ بجٹ کی تیاری کے لئے یکم اور 2جولائی کو ریاست کے وزیر فائنانس بی راجندر ناتھ ریڈی نے تمام محکمہ جات کے وزرا کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔

گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا امریکہ کو برآمدات 50 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے جو ہندوستانی کرنسی میں تقریباً چارلاکھ کروڑ روپے سے کچھ زیادہ ہے۔ اس میں سے صرف چار فیصد کا حصہ ہی جی ایس پی کے فیصلے سے متاثر ہوگا جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہندوستان پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ہندوستانی صنعت اب بین الاقوامی سطح پر مقابلے کےقابل ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ سہولت ترقی پذیر اور غیرترقی شدہ ملکوں کےلئے تھی۔اگر اس نے ہندوستان کو اس نظام سے باہر کیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ہماری معیشت کو مضبوط معیشت کے طورپر دیکھ رہا ہے۔جب ہمیں اس کا براہ راست کوئی نقصان ہی نہیں ہے اور ہماری ساکھ کی مضبوطی کا ثبوت ہے تو یہ ہم سب کےلئے فخر کی بات ہے۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات بے حد مضبوط ہیں۔ہندوستان اور امریکہ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری پر کاروباری مسئلوں کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔امریکہ کے ساتھ ہندوستان کی اعلی سطحی بات چیت کا بندوبست ہے۔آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کے سفارتی اور کاروباری رشتے اور مضبوط ہوتے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔