بجٹ حقیقت کے برعکس اور محض جملہ بازی: مایاوتی

مایاوتی نے کہا ’’بی جے پی کی بیان بازی اور جملہ بازی سے ملک کی قسمت نہیں بدل سکتی ہے، اس بجٹ سے طویل عرصے سے جاری مہنگائی، غریبی، ناخواندگی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل ختم نہیں ہو سکتے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کردہ عارضی بجٹ کو حقائق کے برعکس اور جملہ بازی والا بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ملک کی دولت صرف چند امیروں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔

مایاوتی نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی کے گزشتہ پانچ برسوں کی مدت میں ملک میں اقتصادی نابرابری بڑھ گئی ہے۔ ملک میں دولت اور ترقی صرف کچھ مٹھی بھر دولت مندوں کے ہاتھوں میں سمٹ گئی ہے۔ یہ بجٹ حقیقت کےبرعکس اور جملہ باز ی سے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی بیان بازی اور جملہ بازی سے ملک کی قسمت نہیں بدل سکتی ہے۔ اس بجٹ سے ملک میں طویل عرصے سے زبردست مہنگائی، غریبی،ناخواندگی اور بے روزگاری جیساسنگین مسئلہ ختم نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے صحیح نیت اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بی ایس پی کی صدر نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی پانچ سال کی مدکار میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور اس کی وجہ سے پیدا ہوئی بیروزگاری جیسے سنگین مسئلے کے ساتھ ساتھ ان کا عارضی بجٹ بھی ملک کے عوام لے لئے مایوس کن اور پریشان کرنے والا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خاص طور پر غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے نام پر ابھی تک جو بھی اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس سے اصل ضرورت مندوں کو کم اور بڑے بڑے سرمایہ داروں اور امیروں کو ہی زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔ وہ لوگ بغیر کسی خاص محنت کے اور زیادہ دولت مند ہوتے چلے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */