بجٹ 2019: جانیے آپ کی جیب پر کیا پڑنے والا ہے اثر، کیا ہوگا مہنگا اور کیا ہوگا سستا؟

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے یونین بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اس بجٹ میں پٹرول و ڈیزل پر ایک روپے ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا سیدھا اثر آپ کی جیب پر پڑنے والا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بجٹ 2019 وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعہ کو پیش کر دیا۔ مودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار کا یہ پہلا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں نرملا سیتارمن نے ملازمت پیشہ، گھریلو خواتین سمیت تمام ٹیکس پیئرس کے لیے کوئی قابل تذکرہ اعلان نہیں کیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد لوگوں کو سب سے زیادہ یہ جاننے میں دلچسپی ہوتی ہے کہ کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا ہوا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ عام بجٹ 20-2019 میں کیا سستا اور کیا مہنگا ہوا ہے۔

سب سے پہلے ان سامانوں کی بات کرتے ہیں جو سستا ہوا ہے۔ الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے اس کی خرید پر جی ایس ٹی کی شرح کم کر دیا ہے۔ اب 12 فیصد کی جگہ جی ایس ٹی 5 فیصد ہی دینا ہوگا۔ اتنا ہی نہیں، الیکٹرک کاروں کو خریدنے کے لیے حاصل قرض کے سود پر انکم ٹیکس میں 1.5 لاکھ روپے تک کی چھوٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ بجٹ میں ہوم لون سستے ہوں گے۔ حکومت 45 لاکھ تک کے گھر پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی چھوٹ دے گی۔


صابن، شیمپو، ہیئر آئل، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹرجینٹ واشنگ پاؤڈر، بجلی کا گھریلو سامان مثلاً پنکے، لیمپ، بریف کیس، مسافر بیگ، سینیٹری ویئر، بوتل، کنٹینر کے سامان بھی سستے ہوں گے۔ رسوئی میں استعمال ہونے والے برتنوں کے علاوہ گدہ، بستر، چشموں کے فریم، بانس کا فرنیچر، پاستا، میونیز، دھوپ بتی، نمکین، خشک ناریل، سینیٹری نیپکن، اون اور اونی دھاگوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ یہ سبھی سامان سستے ہوں گے۔

مودی حکومت کے اس بجٹ کے بعد پٹرول-ڈیزل، سونا، کاجو وغیرہ مہنگے ہو جائیں گے۔ پٹرول اور ڈیزل پر 1 روپے فی لیٹر کی کسٹم ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے جب کہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سونے پر 2.5 فیصد کا درآمد ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔


علاوہ ازیں درآمد ٹیکس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ درآمد کتابوں پر 5 فیصد کا ٹیکس لگایا جائے گا۔ آٹو پارٹس، سنتھیٹک ربر، پی وی سی، ٹائلس بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ تمباکو پروڈکٹ بھی اس بجٹ کے بعد مہنگے ہو جائیں گے۔ سونے کے علاوہ چاندی اور چاندی کے زیورات خریدنے کے لیے بھی اضافی روپے خرچ ہوں گے۔ آپٹیکل فائبر، اسٹینلس پروڈکٹ، فریم اور سامان، اے سی، لاؤڈ اسپیکر، ویڈیو ریکارڈر، سی سی ٹی وی کیمرہ، گاڑی کے ہارن، سگریٹ وغیرہ مہنگے ہوئے ہیں۔

یہ سامان ہوں گے سستے:

  • الیکٹرک کاریں سستی ہو جائیں گی۔
  • ہوم لون بھی سستا ہوگا، یعنی گھر خریدنا سستا ہو جائے گا۔
  • سستے گھروں کے لیے سود پر 3.5 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی۔
  • صابن، شیمپو، بالوں کا تیل، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹرجینٹ، بجلی کا گھریلو سامان سستے ہوں گے۔
  • بریف کیس، مسافر بیگ، سینیٹری ویئر، بوتل، کنٹینر، رسوئی میں استعمال کے سامان سستے ہوں گے۔
  • پاستا، مایونیز، دھوپ بتی، نمکین، خشک ناریل، سینیٹری نیپکن سستے ہوں گے۔
  • اون اور اونی دھاگے سستے ہوں گے۔

یہ سامان ہوں گے مہنگے:

  • پٹرول-ڈیزل، سونا، کاجو مہنگے ہوں گے۔
  • درآمد کتابوں پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔
  • آٹو پارٹس، سنتھیٹک ربر، پی وی سی، ٹائلس بھی مہنگے ہو جائیں گے۔
  • تمباکو پروڈکٹس مہنگے ہوں گے۔
  • سونے اور چاندے کے زیورات خریدنے کے لیے بھی اضافی پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔
  • آپٹیکل فائبر، اسٹینلیس پروڈکٹ وغیرہ مہنگے ہوں گے۔
  • فریم اور سامان، اے سی، لاؤڈ اسپیکر، ویڈیو، ریکارڈر، سی سی ٹی وی کیمرہ مہنگے ہوں گے۔
  • گاڑی کے ہارن، سگریٹ مہنگے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔