دہلی: خاتون کانسٹیبل کے قتل میں بی ایس ایف کا جوان گرفتار

دہلی کے پالم گاؤں میں دہلی پولیس کی خاتون کانسٹیبل کے قتل واردات کی گتھی سلجھاتے ہوئے پولیس نے قتل کے الزام میں بی ایس ایف کے کانسٹیبل کو جمعرات کو گرفتار کیا جس کی شناخت نریش (27) کے طور پر ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے پالم گاؤں میں دہلی پولیس کی خاتون کانسٹیبل کے قتل واردات کی گتھی سلجھاتے ہوئے پولیس نے قتل کے الزام میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹیبل کو جمعرات کو گرفتار کیا جس کی شناخت نریش (27) کے طور پر ہوئی ہے۔

جنوبی مغربی ضلع کے پولیس ڈپٹی کمشنر دیویندر آریہ نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ روز دوپہر کو پالم گاؤں کے ایک گھر میں ایک خاتون کانسٹیبل پریتی بینی وال مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس تحقیقات میں مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے خاتون ایک مرد کے ساتھ رہ رہی تھی لیکن قتل واردات کے بعد وہ شخص غائب تھا۔ خاتون کا موبائل بھی جائے واردات سے غائب تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی اور ٹیکنالوجی کی مدد سے راجستھان کے الور کے باشندے نریش کی شناخت کی۔


پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نریش کو دوارکا سے گرفتار کیا گیا۔ وہ بی ایس ایف میں کانسٹیبل ہے۔ پولیس کے مطابق نریش نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ خاتون کے ’لیو اِن ریلیشن‘ میں رہ رہا تھا لیکن کچھ دنوں قبل پتہ چلا کہ اس کا کسی اور لڑکے سے بھی رشتہ ہے۔ اسی بات کو لے کر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور نریش نے طیش میں آکر خاتون کا گلا دبا کر پریتی کا قتل کر دیا۔ حالانکہ نریش شادی شدہ ہے۔ غور طلب ہے کہ پریتی بینی وال دہلی آرمڈ پولیس (ڈی اے پی) کی تیسری بٹالین میں تعینات تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 16 Jul 2020, 9:10 PM