امرتسر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں شہزادہ کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا

<div class="paragraphs"><p>ڈرون کی فائل تصویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈرون کی فائل تصویر، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

امرتسر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں شہزادہ کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو بتایا کہ آج علی الصبح تقریباً 02.11 بجے سرحد پر تعینات فورس کے جوانوں نے گاؤں شہزادہ ضلع امرتسر (دیہی) کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔

انہوں نے بتایا کہ طے شدہ مشق کے مطابق فوجیوں نے فائرنگ کے ساتھ ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس و متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی گئی۔

اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تلاش کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون ڈدی جے آئی میٹریس (چین میں بنایا) برآمد کیا، جو جزوی طور پر تباہ شدہ حالت میں گاؤں شہزادہ کے قریب دھوسی ڈیم کے قریب پڑا تھا۔ علاقے میں تلاشی لی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔