بی ایس ایف نے دو پاکستانی شہریوں کو پاک رینجرز کے حوالے کیا

بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور معاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد منگل کو پکڑے گئے دونوں پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>بی ایس ایف، تصویر یو این آئی</p></div>

بی ایس ایف، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

جالندھر: پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی کسان گارڈ پارٹی نے ترن تارن کے نوشہرہ ڈھلہ گاؤں سے گرفتار دو پاکستانی شہریوں کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کو بتایا کہ پیر کے روز سرحد پر تعینات بی ایس ایف کسان گارڈ پارٹی نے ترن تارن ضلع کے نوشہرہ ڈھلہ گاؤں کے قریب آنے والے علاقے میں دو پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی سرحد عبور کر کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔ ان کی شناخت شبیب خان (25)، ساکن پنچک، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان اور محمد چاند (21)، ساکن - شاہدرہ پنڈ، ضلع - لاہور، پاکستان کے طور پر ہوئی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ پکڑے گئے دونوں پاکستانی شہری غیر دانستہ طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔ ان کے قبضے سے ذاتی سامان اور ایک ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی کے علاوہ کوئی چیز قابل اعتراض نہیں ملی۔ بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور معاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد منگل کو پکڑے گئے دونوں پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔