بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو واپس جانے پر کیا مجبور

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے نے بتایا کہ 400 میٹر کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کی موومنٹ تقریباً پانچ منٹ تھی۔ دیر رات جمعہ تا ہفتہ کی درمیانی شب 2:20 بتائی جا رہی ہے۔

ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گورداسپور: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستانی اسمگلروں کی مذموم حرکتوں کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کو دیر رات پاکستان کی طرف سے آنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ 58 بٹالین کے اہلکار بی او پی دورنگلہ علاقے میں گشت پر تھے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہو رہے ایک ڈرون کی آواز سنائی دی۔ چوکس جوانوں نے پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس سے ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 400 میٹر کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کی موومنٹ تقریباً پانچ منٹ تھی۔ دیر رات جمعہ تا ہفتہ کی درمیانی شب 2:20 بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی مذموم سرگرمیوں سے ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات مسلسل بھیج رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ گورداسپور کے علاقے دورنگلا میں سامنے آیا ہے جہاں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان سے ایک ڈرون بھارتی علاقے میں بھیجا گیا۔


اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پنجاب کا ماحول خراب کرنے کے لیے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ڈرون کے ذریعے اسلحہ بھیجنا چاہتی ہے۔ یہ بات کئی بار سامنے آ چکی ہے اور اس نیٹ ورک کو تباہ بھی کیا چکا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس اور پنجاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ہفتے کی صبح 5 بجے سے سرحد کے قریب واقع گاؤں میں تلاشی مہم شروع کی۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔