بی ایس ای بی: بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کے نتائج کا اعلان، صرف 33 فیصد امیدوار ہوئے کامیاب
بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کا انعقاد پوری ریاست میں مقرر کردہ مختلف مراکز پر 24 سے 27 ستمبر 2025 تک کیا گیا تھا۔ 14936 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 4932 پاس ہوئے ہیں۔

بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے لوکل باڈی اساتذہ کے لیے اہلیتی ٹیسٹ (کمپیٹنسی ٹیسٹ) 2025 کے چوتھے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان دینے والے امیدوار بی ایس ای بی کی آفیشیل ویب سائٹ sakshamtabihar.com پر جا کر اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔ ریزلٹ دیکھنے کے لیے امیدوار کو اپنی لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔ نتائج بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے جاری کیے ہیں۔
بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کا انعقاد پوری ریاست میں مقرر کردہ مختلف مراکز پر 24 سے 27 ستمبر 2025 تک کیا گیا تھا۔ یہ امتحان کلاس 1 سے 5، کلاس 6 سے 8، کلاس 9 سے 10 اور کلاس 11 سے 12 میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ پروویزنل جوابی شیٹ اور رسپانس شیٹ 15 نومبر کو جاری کی گئی تھیں اور اس پر اعتراض درج کرانے کے لیے امیدواروں کو 18 نومبر کا وقت دیا گیا تھا۔
اہلیتی ٹیسٹ کے چوتھے مرحلہ میں کل 14936 امیدوار شامل ہوئے، جن میں سے 4932 پاس ہوئے ہیں۔ کل شرحِ کامیابی 33.02 فیصد درج کی گئی ہے۔ کلاس 1 سے 5 تک کے امتحان میں 13726 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 4182 (30.47 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ جبکہ کلاس 6 سے 8 کے لیے امتحان میں 387 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 266 (68.73 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ کلاس 9 سے 10 کے لیے 592 امیدواروں نے امتحان دیا تھا اور 354 (59.80 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ اسی طرح کلاس 11 سے 12 کے لیے 231 امیدواروں نے امتحان دیا تھا، جس میں سے 130 (56.28 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ مجموعی امیدوار میں سے 8501 خاتون اساتذہ اور 6435 مرد اساتذہ تھے۔ ان میں سے 2725 خاتون اور 2207 مرد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ایسے چیک کریں بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کا نتیجہ:
آفیشیل ویب سائٹ sakshamtabihar.com پر جائیں۔
ہوم پیچ پر دیے گئے ’سکشمتہ امتحان 2025 فیز 4 رزلٹ‘ لنک پر کلک کریں۔
مطلوبہ معلومات درج کر سبمٹ کریں۔
رزلٹ آپ کی اسکرین پر آ جائے گا۔
اب چیک کریں اور پرنٹ نکال لیں۔
قابل ذکر ہے کہ بہار بورڑ نے واضح کیا ہے ہے کہ جاری کیا گیا رزلٹ پروویزنل (عارضی) ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم تمام کامیاب امیدواروں کے لیے کاؤنلسنگ منعقد کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔