بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو عدالت سے نہیں ملی راحت، ای ڈی ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع

دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ میں بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے. کویتا نے میڈیا سے کہا کہ یہ ایک غیر قانونی گرفتاری ہے، ہم اسے عدالت میں لڑنے جا رہے ہیں، یہ ایک سیاسی اور جھوٹا معاملہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بی آر ایس لیڈر کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

بی آر ایس لیڈر کے کویتا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو عدالت سے راحت نہیں مل سکی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کی ای ڈی ریمانڈ 26 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل 22 مارچ کو سپریم کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انھیں دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں شامل ہونے کے الزام میں ای ڈی نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔

اس درمیان راؤز ایونیو کورٹ میں بی آر ایس رکن قانون از کونسل کے. کویتا نے میڈیا سے کہا کہ ’’یہ ایک غیر قانونی گرفتاری ہے۔ ہم اسے عدالت میں لڑنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے، ایک جھوٹا معاملہ ہے۔ ہم اس سے لڑ رہے ہیں۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ بار بار وہی باتیں پوچھ رہے ہیں۔‘‘


واضح رہے کہ 46 سالہ کویتا کو انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق مرکزی ایجنسی نے حیدر آباد میں ان کے بنجارہ ہلز واقع گھر سے گرفتار کیا تھا۔ کویتا کے ذریعہ داخل ایک رِٹ پٹیشن پر عدالت عظمیٰ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں دہلی آبکاری پالیسی معاملہ سے متعلق ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انھیں ٹرائل کورٹ میں جانے کی ہدایت دی۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ترویدی کی خصوصی بنچ نے کویتا کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ لوگ صرف اس لیے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے سیدھے رابطہ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ سیاسی لیڈر ہیں یا ایسے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔