ٹیوشن پڑھنے گئے بھائی بہن کی موت، لاشیں ملنے سے پٹنہ میں کہرام مچا

دونوں بچے جمعہ کو ایک ٹیچر کے گھر پڑھنے گئے تھے۔ کافی دیر تک بچے گھر نہ آنے پر ٹیچر سے فون پر پوچھ گچھ کی گئی لیکن بعد میں دونوں مردہ پائے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی ہیں۔ یہ دونوں بچے بہن بھائی ہیں۔ تفتیش کے لیے موقع پر پہنچی پولیس نے آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی لیکن ابھی تک بہت سی باتیں واضح نہیں ہوسکیں۔

اس پورے معاملے میں متوفی بچوں کے والد کا الزام ہے کہ دونوں بچے جمعہ کو ایک ٹیچر کے گھر پڑھنے گئے تھے۔ کافی دیر تک بچے گھر نہ آنے پر ٹیچر سے فون پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ٹیچر نے بتایا کہ بچے گھر چلے گئے ہیں۔ اس کے بعد جب اہل خانہ کو کسی ناخوشگوار چیز کا شبہ ہوا تو پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔شائع خبر کے مطابق  اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ٹیچر نے انہیں قتل کیا ہے۔


دوسری جانب بچوں کے جسموں پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ تاہم یہ قتل ہے یا موت گاڑی میں بند ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے یہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چلے گا۔ دونوں بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد لواحقین دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔

اس پورے معاملے میں اے ایس پی (لا اینڈ آرڈر) محمد حبیب اللہ نے بتایا کہ کار کی درمیانی سیٹ پر دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ وہ کوچنگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ وہ واپس نہیں آئے۔ تلاش جاری  تھی کہ اس دوران گاڑی سے لاشیں ملیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ موت کیسے اور کیوں ہوئی۔ تفتیش جاری ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔