ہندوستان میں پہنچا برطانیہ والے کورونا وائرس کا اسٹرین، 6 مسافر متاثر پائے گئے

برطانیہ سے لوٹنے والے 6 مریض کورونا کی نئی قسم سے متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے، 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان برطانیہ سے 33 ہزار لوگ انڈیا آئے ہیں جن میں سے 114 متاثر پائے گئے ہیں

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں برطانیہ کے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی انٹری ہو گئی ہے۔ برطانیہ سے لوٹنے والے 6 مریض اس میوٹنٹ وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان سبھی کو سنگل آئیسولیشن روم میں رکھا گیا ہے۔ ان کے رابطہ میں آنے والے قریبی لوگوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان برطانیہ سے 33 ہزار لوگ انڈیا آئے ہیں جن میں سے 114 کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کے نمونوں کو جب جینوم سکوینسنگ کے لئے بھیجا گیا تو چھ میں نیا اسٹیرین پایا گیا۔


سب سے پہلے برطانیہ میں پائے گئے اس وائرس کے میوٹنٹ اسٹرین کو پہلے والے وائرس سے 70 فیصد زیادہ خطرناک مانا جا رہا ہے۔ کورونا کا یہ نیا اسٹرین جس کے وائرس جنیٹک لوڈ میں کم از کم 17 تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں، کو پہلی مرتبہ جنوب مشرقی انگلینڈ میں ستمبر میں پہلی بار ملا تھا۔ یہ اسٹرین B.1.1.7 کلینیکل سیویئرٹی یا شرح اموات میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا ہے، لیکن 70 فیصد زیادہ خظرناک ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 20 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ برطانیہ میں لندن سمیت کئی علاقوں میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پایا گیا ہے، جو پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی سے انفیکشن بڑھا بھی تھا، جس کے بعد وہاں فوری طور پر کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔