تریپورہ: کورونا پازیٹو نہ ہونے پر بھی نوجوان کا بائیکاٹ، 5 ہزار افراد نے گھر جانے سے روکا

مغربی تریپورہ کی ضلع صحت افسر سنگیتا چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیب ناتھ کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تریپورہ میں کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ میں پازیٹو نہیں پائے جانے کے بعد بھی ایک شخص کا سماج نے بائیکاٹ کر دیا۔ سرکاری افسران نے اس بات کی جانکاری دی۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں رپورٹ کے نگیٹو آنے کے بعد بھی ایک 37 سالہ شخص کے پڑوسیوں نے اسے اس کے ہی گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد اسے جبراً تریپورہ صحت افسران کے ذریعہ قائم کیے گئے کوارنٹائن سنٹر میں جانا پڑا۔

آسام میں پھنسے گوبندا دیب ناتھ نے 30 ہزار سے زیادہ روپے خرچ کر کے ایک کار کرایہ پر لی اور تین دن بعد آخر میں تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ کے باہری علاقے میں واقع جوئے نگر میں اپنی رہائش پر پہنچے۔ اگرتلہ میں ایک میکانیکل ورکشاپ پر کام کرنے والے دیب ناتھ حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ گواہاٹی گئے تھے۔ جب وہ جوئے نگر واقع اپنی رہائش پر اتوار کی شب پہنچے تو ان کے لیے ایک نیا جدوجہد شروع ہو گیا۔


مغربی تریپورہ کی ضلع صحت افسر سنگیتا چکرورتی نے کہا کہ "پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیب ناتھ کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکا۔ پولس اور صحت افسران نے اس کے پڑوسیوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زیادہ مشتعل ہو گئے اور انھوں نے ہمیں بھی پریشان کرنے کی کوشش کی۔" انھوں نے کہا کہ "ہم نے کئی گھنٹوں تک لوگوں کو سمجھایا کہ دیب ناتھ کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور وہ کووڈ-19 انفیکشن کا شکار نہیں ہے۔ لیکن مقامی لوگ بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔" سنگیتا نے مزید کہا کہ "کوئی دیگر متبادل نہیں ہونے کی وجہ سے ہم دیب ناتھ کو اتوار کی دیر شب اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (ایس آئی پی اے آر ڈی) کے تنظیمی انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن سنٹرل میں لے گئے۔"

صحت افسر نے کہا کہ "دیب ناتھ کو ان کے اپنے ہی گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ کے قوانین کو طاق پر رکھ کر بڑی تعداد میں پاس کے لوگ بھیڑ بنا کر اکٹھا ہو گئے۔" گوبندا دیب ناتھ کی حاملہ بیوی ممپی دیب ناتھ نے حالات کو سمجھتے ہوئے اپنے شوہر کو انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن جانے کی صلاح دی۔ اس کی ایک جوان بیٹی بھی ہے۔


پورے تنازعہ سے حیران ہوئے موجودہ انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن میں رہ رہے دیب ناتھ نے کہا کہ "مجھے کورونا انفیکشن نہیں ہے، لیکن پھر بھی سبھی نے میرے ہی گھر میں مجھے داخل ہونے سے روکا اور دور جانے کو کہا۔ میں ایسے میں کیا کہہ اور کر سکتا ہوں؟"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔