کانگریس نے جنوبی دہلی سے مکہ باز وجیندر سنگھ کو دیا ٹکٹ، باکسر نے کہا ’شکریہ‘

وجیندر سنگھ نے اپنے نام کا اعلان ہونے کے بعد کہا کہ 20 سالوں سے زیادہ کے اپنے مکے بازی کیریر کے دوران میں نے رِنگ میں رہتے ہوئے اپنے ملک کو ہمیشہ فخر کا موقع دیا۔ اب ملک کے لوگوں کے لیے خدمت کروں گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے پیر کی صبح دہلی کی 6 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا اور دیر رات ساتویں و آخری سیٹ کے لیے بھی امیدوار کا اعلان کر دیا۔ جنوبی دہلی سے کانگریس نے وجیندر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے اور ایک مشہور و معروف چہرہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی اور عآپ دونوں کے لیے ہی اس سے مشکلیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ باکسنگ کی دنیا شہرت حاصل کر چکے وجیندر سنگھ بھی اپنی سیاسی پاری کو لے کر انتہائی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کانگریس کے ذریعہ اپنے نام کا اعلان کیے جانے کے بعد وجیندر سنگھ ٹوئٹ کر کے پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

وجیندر سنگھ نے جنوبی دہلی کے لیے اپنے نام کے اعلان کے بعد جو ٹوئٹ کیا، اس میں لکھا کہ ’’20 سالوں سے زیادہ کے اپنے مکے بازی کیریر کے دوران میں نے رِنگ میں رہتے ہوئے اپنے ملک کو ہمیشہ فخر کا موقع دیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کے لیے کچھ کروں اور ان کی خدمت کروں۔‘‘ ساتھ ہی وجیندر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں اس موقع پر اعتراف کرتا ہوں اور اس ذمہ داری کے لیے کانگریس پارٹی، راہل گاندھی جی اور پرینکا گاندھی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

قابل غور ہے کہ وجیندر سنگھ کا مقابلہ بی جے پی کے رمیش بدھوڑی اور عآپ کے راگھو چڈھا سے ہے۔ رمیش بدھوڑی بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں اور دہلی میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل مقامی وجیندر سنگھ اور رمیش بدھوڑی کے درمیان ہی ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔