ملک کی 75 فیصد آبادی کو ’کووڈ ویکسین‘ کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکیں: وزیر صحت

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا جا چکی ہیں

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سب کا ساتھ، سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ، ہندوستان نے اپنی 75 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹوئٹ میں مزید کہا، ’’کورونا سے لڑائی میں ہم لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہمیں تمام اصولوں پر عمل کرتے رہنا ہے اور جل از جلد ویکسین لگوانی ہے۔‘‘


ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.70 کروڑسے متجاوز

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 لاکھ 22 ہزار 682 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 165 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.59 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 14.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 52 ہزار 784 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 494 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 94.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 15 ہزار 993 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور ا سکی مجموعی تعداد72 کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 698 ہوچکی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jan 2022, 11:40 AM