کوویکسین کی دونوں خوراکیں کورونا کے مریضوں پر 50 فیصد مؤثر، تحقیق میں دعویٰ

کوویکسین کی دونوں خوراکیں کورونا کے ان مریضوں پر 50 فیصد مؤثر ہیں جن میں علامات ظاہر ہوتی ہیں، یہ دعویٰ لانسیٹ انفیکشیس ڈیزیز جرنل میں شائع ہندوستانی ویکسین کے ریئل ورلڈ اسیسمنٹ میں کیا گیا ہے

کو ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کو ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کوویکسین کی دونوں خوراکیں کورونا کے علامات والے مریضوں میں 50 فیصد مؤثر ہیں۔ یہ دعویٰ لانسیٹ متعدی امراض کے جریدے میں شائع ہونے والی انڈین ویکسینز کی حقیقی دنیا کے حوالہ سے کی گئی تشخیص میں کیا گیا ہے۔

لانسیٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ کوویکسین کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے اور یہ کورونا کی علامات والے مریضوں میں 77.8 فیصد تک مؤثر ہے۔ نیز اس کے سنگین مضمرات نہیں ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق 15 اپریل سے 15 مئی تک یہ مطالعہ دہلی کے ایمس میں 2714 ہیلتھ ورکرز پر کیا گیا، جن میں کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں اور ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جب یہ مطالعہ کیا گیا تھا اس وقت بھارت میں ڈیلٹا ویرینٹ نے تباہی مچائی ہوئی تھی اور یہ ویرینٹ 80 فیصد کورونا کیسز میں پایا گیا تھا۔


کوویکسین کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس میں بھارت بائیوٹیک نے اس تعاون کے ذریعے SARS-COV-2 سٹرین حاصل کیا تھا۔ کوویکسین کی دونوں خوراکیں 28 دن کے وقفے سے دی جاتی ہیں۔ اس سال جنوری میں کوویکسین کو ہندوستان میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر ہنگامی طور پر استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے رواں ماہ کوویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل، سانسیٹ نے اپنی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویکسین علامتی کووڈ-19 کے خلاف 77.8 فیصد موثر رہی ہے۔ شدید علامتی کووڈ-19 کے خلاف کوویکسین 93.4 فیصد موثر پائی گئی۔ کوویکسین غیر علامتی کووڈ-19 کے خلاف 63.6 فیصد موثر پائی گئی۔ یہ SARS-CoV-2, B.1.617.2 ڈیلٹا کے خلاف 65.2 فیصد موثر پائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔