بامبے ہائی کورٹ سے گوشت کے اشتہارات پر پابندی کی درخواست خارج

آتما کمل لابدھی سوریشور جی جین گیانانندر ٹرسٹ، شیٹھ موتیشا ریلیجیئس اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، وردھمان فیملی اور تاجر جیوتندرا رامنی کلال شاہ نے عرضی دائر کی تھی۔

بامبے ہائی کورٹ
بامبے ہائی کورٹ
user

یو این آئی

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے ٹی وی اور اخبارات میں نان ویجیٹیرین کھانے کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی ہے، چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس مادھو جمدار نے پیر کو جین چیریٹیبل ٹرسٹ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ عدالت صرف اس صورت میں مداخلت کر سکتی ہے جب شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ آیا ان اشتہارات کو دیکھنا یا نہ دیکھنا انتخاب کا معاملہ ہے، عدالت نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔

آتما کمل لابدھی سوریشور جی جین گیانانندر ٹرسٹ، شیٹھ موتیشا ریلیجیئس اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، وردھمان فیملی اور تاجر جیوتندرا رامنی کلال شاہ نے عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مہاراشٹر حکومت کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا حکم جاری کرے۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ وہ گوشت کے استعمال کو چیلنج کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔