میہل چوکسی کو بامبے ہائی کورٹ سے جھٹکا، مفرور قرار دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد

مفرور اقتصادی مجرم قرار دینے والی ای ڈی کی درخواست کے خلاف میہل چوکسی کی درخواستوں کو ممبئی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو کروڑوں کے بینک گھوٹالے کے ملزم تاجر میہل چوکسی کی ان درخواستوں کو مسترد کر دیا جس میں اس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی اس دردخواست کو چیلنج کیا تھا جس میں اسے مفرور اقتصادی مجرم (ایف ای او) قرار دیا گیا تھا۔

جسٹس ایس وی کوتوال نے چوکسی کی درخواستوں میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دفاع کے دعوں کو مسترد کردیا جس میں تفشیشی ایجنسی کے طریقہ کار کے غیرقانونی عمل کا الزام لگایا گیا تھا اور ای ڈی کی درخواستوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ ای ڈی کی درخواست اصولوں کے تحت دائر کی گئی ہے اور ان کی نظر میں ہو غلط نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے میہل چوکسی کی طرف سے دائر چاروں درخواستوں کو فوری اثر سے مسترد کر دیا۔


واضح رہے کہ محکمہ ای ڈی نے گزشتہ دنوں خصوصی پی ایم ایل اے کورٹ میں عضداشت داخل کی تھی اور چوکسی کو مفرور اقتصادی مجرم قرار دینے کی اجازت طلب کی تھی نیز اس اجازت کے بعد ایف ای او ایکٹ، 2018 کی دفعہ 4 اور 12 کے رو سے ملزم کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو ایف ای او قرار دیا جا سکتا ہے اگراس کے خلاف 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کے جرائم کے تحت وارنٹ جاری کیا گیاہو ، یا اگر وہ شخص ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے یا اسکی واپسی کے کوئ آثار نظر نہیں آتے ہو

ارب پتی سونے کے بیوپاری نیرو مودی اور گیتانجلی جیمز کے پروموٹر ان کے چچا میہول چوکسی نے مبینہ طور پر کروڑوں کی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا تھا۔

چوکسی اور مودی پر الزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی کے دعووں پر مبنی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سمیت ہندوستانی بینکوں کی غیر ملکی شاخوں کے حق میں 12636 کروڑ روپے کے لیٹر آف انڈرٹیکنگ (ایل او یو) اور غیر ملکی لیٹر آف کریڈٹ (ایف ایل سی) حاصل کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔