دہلی پبلک اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، اسکول کو فوراً کرایا گیا خالی، پولیس تحقیقات شروع

اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس سے لے کر اسکول انتظامیہ تک الرٹ ہے، احتیاطاً سبھی بچوں کو باہر نکالا گیا اور آناً فاناً میں پولیس ٹیم اسکول پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پبلک اسکول آر کے پورم، تصویر dpsrkp.net</p></div>

دہلی پبلک اسکول آر کے پورم، تصویر dpsrkp.net

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے آر کے پورم واقع دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد اسکول میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے دہلی پولیس کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آر کے پورم واقع ڈی پی ایس کو کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا ہے۔ اس میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دہلی پولیس کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی۔ احتیاطاً فوری طور پر بچوں کو باہر نکالا گیا اور آناً فاناً میں پولیس ٹیم بھی اسکول پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے، حالانکہ فی الحال کسی بھی طرح کا دھماکہ خیز مادہ برآمد نہیں ہوا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر ماہ میں آر کے پورم کے ہی لال بہادر شاستری اسکول کے احاطہ میں بم ہونے کی خبر پر مشتمل ای میل موصول ہوئی تھی، لیکن بعد میں یہ خبر افواہ ثابت ہوئی۔ کچھ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ سال مئی میں بھی پیش آیا تھا جب متھرا روڈ کے دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں بم کی خبر دیتے ہوئے ای میل موصول ہوئی تھی، لیکن یہ بھی محض افواہ ہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔