اے پی میں کشتی سانحہ: مزید لاشیں برآمد، مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

مشرقی گوداوری ضلع میں کشتی الٹنے کے واقعہ کے تیسرے دن بھی لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ افسران کے مطابق حفاظتی ٹیم نے مزید چار لاشوں کو برآمد کیا۔ اس حادثہ کے بعد 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آندھراپردیش کی دریائے گوداوری میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے اور لاشیں باہر نکالے جانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ منگل کی صبح راحت اور حفاظتی ٹیم نے 9 مزید لاشوں کو باہر نکالا۔

مشرقی گوداوری ضلع میں کشتی الٹنے کے واقعہ کے تیسرے دن بھی لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ افسران نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز حفاظتی ٹیم نے مزید چار لاشوں کو برآمد کیا۔ اس حادثہ کے بعد 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔


دھولیشورم کاٹن بیریج کے قریب یہ دو لاشیں دستیاب ہوئیں۔ مغربی گوداوری ضلع کے پولاورم منڈل کے کوتہ پٹی سیما علاقہ کے قریب سے ایک اور لاش نکالی گئی۔ لاش کی جیب سے ملے کاغذات سے پولس نے اس بات کا پتہ چلایا کہ اس کا تعلق حیدرآباد کے مادھاپور سے ہے اور اس کا نام سائی کمار ہے۔

پولاورم کی ریت میں کل ایک لاش پائی گئی تھی۔ کچولورو، کافور ڈیم کے قریب بھی ایک لاش پائی گئی تھی۔ تاڑلہ پاڈی کے قریب ایک، دھولیشورم کے قریب ایک اور لاش ملی۔ دھولیشورم کی 17ویں نمبر گیٹ کے قریب پائی گئی لاش کی شناخت عہدیداروں نے کشتی سانحہ میں ہلاک شخص کے طور پر کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے راجہ مہیندراورم کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


این ڈی آر ایف کے ساتھ ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) اور فائر بریگیڈ کے اہلکار 8 کشتیوں کے ساتھ مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ جس وقت حادثہ ہوا کشتی میں 61 سیاحوں کے علاوہ 9 ملاح اور 3 گلوکار سوار تھے۔ پاپی کونڈا جارہی یہ کشتی اتوار کی دوپہر کلوچورو گاؤں کےنزدیک الٹ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔