ہولی کے موقع پر دہلی میں خونیں تشدد، سرعام چاقو بازی میں دو افراد ہلاک، 5 زخمی

قومی راجدھانی دہلی کے مضافات میں واقع منڈکا میں ہولی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے خونیں تشدد میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت سونو اور نوین کے طور پر ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے مضافات میں واقع منڈکا میں ہولی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے خونیں تشدد میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت سونو اور نوین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کرائم برانچ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق پولیس کنٹرول روم کو دوپہر کے وقت منڈکا کے فرینڈس انکلیو علاقہ سے ایک شخص پر حملہ کئے جانے، چاقو مارنے اور ہلاکت کے حوالے سے تین کالیں موصول ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس، آؤٹر زون، ہریندر کے سنگھ نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پتہ چلا کہ وہاں کے رہائشی سونو اور ابھیشیک کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ابھیشیک اور اس کے دوستوں نے سونو اور اس کے ساتھ کھڑے لوگوں کو بھی چاقو مارا اور مار پیت کی۔ اس کے بعد ابھیشیک کو بھی پکڑ لیا اور چاقو مار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ منڈکا کے علاقے میں واقع ایک نمکین کے کارخانے میں مزدوری کرتے تھے۔ حملے کی ابتدائی وجہ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کے مطابق کل سات زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سونو اور نوین کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ابھیشیک اور ایک دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تین کی حالت مستحکم ہے اور وہ قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈی سی پی نے کہا کہ کرائم اور ایف ایس ایل ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔