پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

لدھیانہ کے ایس پی نے کہا کہ لدھیانہ کورٹ احاطہ کی دوسری منزل پر ریکارڈ روم کے پاس دھماکہ کی آواز سنی گئی، اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں آج زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لدھیانہ کے ایس پی نے کہا کہ لدھیانہ کورٹ احاطہ کی دوسری منزل پر ریکارڈ روم کے پاس دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دو شخص زخمی ہو گئے۔

لدھیانہ کے ایس پی نے مزید کہا کہ چنڈی گڑھ سے اینٹی بم اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کو جانچ کے لیے بلایا گیا ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ دھماکے سے پورا عدالتی احاطہ دہل گیا۔ دھماکہ کے بعد کورٹ احاطہ میں افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا۔


عدالتی احاطہ میں دھماکہ پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ ’’میں لدھیانہ جا رہا ہوں۔ اسمبلی انتخاب نزدیک آتے ہی کچھ ملک مخالف عناصر ایسی حرکت کر رہے ہیں۔ حکومت الرٹ پر ہے۔ قصوروار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔