توہین رسالتؐ: ہریانہ بی جے پی کے لیڈر پر کارروائی، پارٹی نے کیا عہدے سے برطرف

بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی ہریانہ یونٹ کے آئی ٹی سیل کے سربراہ ارون یادو کو جمعرات کے روز پارٹی نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت انگیز ٹوئٹ کرنے کی پاداش میں عہدے سے برطرف کر دیا ہے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی ہریانہ یونٹ کے آئی ٹی سیل کے سربراہ ارون یادو کو جمعرات کے روز پارٹی نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت انگیز ٹوئٹ کرنے کی پاداش میں عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ارون یادو کے متنازعہ ٹوئٹر کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کو گرفتار کرنے کی مہم چلائی جا رہی تھی۔ اس دوران ان کے 2017 میں کئے گئے ایک ٹوئٹ کو سب سے زیادہ شیئر کیا گیا، جس میں وہ پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی رک رہے ہیں۔

ہریانہ بی جے پی کے ریاستی صدر اوم پرکاش دھنکڑ نے پریس ریلیز جاری کر کے ارون یادو کو برطرف کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پریس ریلیز مطابق ہریانہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے عہدیدار اور انچارج ارون یادو کو فوری اثر سے عہدے سے برطارف کر دیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی نے انہیں برطرف کرنے کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔ نیز ارون یادو کی طرف سے بھی اس معاملہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ارون یادو کے خلاف تاحال پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے، ساتھ ہی انہیں پارٹی سے بھی نہیں نکالا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر کی گئی کارروائی کو بی جے پی کا دکھاوا قرار دے رہے ہیں۔ ان کا موازنہ فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شرک بانی محمد زبیر سے کیا ہے، جنہیں 2018 کے ایک ٹوئٹ کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے ٹوئٹ کیا ’’فرنج ایلیمنٹ (شرارتی عناصر) کے وسیع سمندر میں سے بی جے پی نے اپنے اوریک اور فرنج ایلیمنٹ ارون یادو کو عہدے سے برطرف کیا لیکن اس دھاوے کی جگہ کیا کبھی ان نفرت پھیلانے والوں کی گرفتار ہوگی؟‘‘یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی نے اپنے دو لیڈڑان نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف نازیبا تبصرہ کے سبب کاررائی کی تھی۔ بی جے پی نے یہ قدم بین الاقوامی طور پر احتجاج درج کرائے جانے کے بعد اٹھایا تھا۔ تاہم دنوں ہی لیڈران کو خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی نے اپنے دو لیڈڑان نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف نازیبا تبصرہ کے سبب کاررائی کی تھی۔ بی جے پی نے یہ قدم بین الاقوامی طور پر احتجاج درج کرائے جانے کے بعد اٹھایا تھا۔ تاہم دنوں ہی لیڈران کو خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔