یو پی اے کے دورمیں واپس آئے کالے دھن کا دوگنا مودی حکومت میں باہر گیا: موئلی

موئلی نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور میں کالے دھن پر ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی،تین رپورٹ آئیں لیکن مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس سمت میں کچھ نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ویرپا موئلی نے یو پی اے حکومت کے دوران 25ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن بیرون ممالک سے واپس لانے کا دعوی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی کے ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں 62 ہزار کروڑ روپے نیرو مودی،میہل چوکسی اور مالیہ جیسے لوگ لے کربیرون ملک بھاگ گئے۔

چھتیس گڑھ کے انتخابی دورے پر آئے مموئلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور میں کالے دھن پر ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی،تین رپورٹ آئیں لیکن مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس سمت میں کچھ نہیں ہوا۔ اس کے برعکس نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجے مالیہ، للت مودی جیسے لوگ 62 ہزار کروڑ روپے کی رقم کو ملک کے بینکوں کا پیسہ تھا، لےکر بیرون ممالک بھاگ گئے۔

موئلی نے کہا کہ مودی ملک کے مینجمنٹ کو سنبھالنے کے بجائے صرف ہیڈلائن میجنمنٹ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے فالج زدہ ہیں۔اس حکومت کی ناکام پالیسیوں اور غلط فیصلوں سے ان کے تمام منصوبے غلط سمت میں جارہے ہیں اور اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے ہزاروں بے روزگار ہوئے ہیں ،چھوٹے کاروبار مکمل طورپر بندہوگئےہیں ۔غریبوں کو صرف اور صرف پریشان کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Nov 2018, 7:11 PM