بی جے پی کی پالیسیاں موب لنچنگ کے لئے ذمہ دار: مایاوتی

بی جے پی حکومت میں دلت، آدیواسی اور اقلیتیں ہی نہیں بلکہ سماج کے ہر طبقہ کے لوگ موب لنچنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پولس والے بھی اب اس کا شکار بن رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے موب لنچنگ کے حوالہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ موب لنچنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔

مایاوتی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کے ذریعے لکھا، ’’موب لنچنگ ایک خوف ناک بیماری کی طرح ملک میں ابھرنے کے پیچھے دراصل بی جے پی حکومتوں میں قانون کی بالادستی قائم نہ کرنے کی نیت اور نیتی (پالیسی) کی دین ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب دلت، آدیواسی اور اقلیتیں ہی نہیں بلکہ سماج کے ہر طبقہ کے لوگ موب لنچنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پولس والے بھی اب اس کا شکار بن رہے ہیں۔‘‘


انہوں نے مزید لکھا، ’’عزت مآب سپریم کورٹ کی ہدات کے بعد مرکز کی مودی حکومت کو سنجیدہ ہو کر موب لنچنگ کے خلاف علیحدہ سے ملک گیر قانون سازی اب تک ضرور کر لینی چاہیے تھی لیکن لوک پال کی طرح موب لنچنگ معاملہ میں بھی مودی حکومت سرد روی اختیار کیے ہوئے ہے، اس لئے موجودہ حکومت ابھی تک کمزور عزائم والی حکومت ثابت ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں اتر پردیش لاکمیشن کی پہل خوش آئند ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یو پی لا کمیشن کے صدر (سبکدوش) جسٹس آدتیہ ناتھ متل نے موب لنچنگ کی رپورٹ کے ساتھ تیار کردہ مسودہ آرڈیننس وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے پیش کی ہے۔ 128 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں موب لنچنگ کے الگ الگ معاملات کا ذکر ہے۔ اس رپورٹ میں سپریم کورٹ کی طرف سے 2018 میں پیش کی گئی سفارشات کی بنیاد پر قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیشن نے رپورٹ میں اس بات کا ذکر بھی خصوصی طور پر کیا ہے کہ موجودہ قانون موب لنچنگ سے نمٹنے میں اہل نہیں ہے۔ ایسے پُر تشدد واقعات کے لئے علیحدہ سے قانون ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jul 2019, 6:10 PM